اوٹاوا (دنیا نیوز ) کینیڈا کا جنوبی صوبہ کیوبک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، ہیٹ ویو کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔
کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر گذشتہ ہفتے شروع ہوئی اور اب درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔
حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ سخت گرم موسم میں وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں اور سایہ دار جگہ پر رہیں۔
شہر میں لوگوں کے لیے سوئمنگ پولز اور ایئرکنڈیشن مقامات کھول دیئے گئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔