لاہور: (دنیا نیوز) بھارت ایٹمی مواد کی حفاظت کرنےمیں ناکام ہو گیا، کولکتہ میں ایک کلو گرام یورینیم فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارت میں ایٹمی مواد عام مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا، بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں پانچ افراد کو ایک کلو گرام یورینیم کےساتھ گرفتار کیا گیا ہے، جس کی مالیت تین کروڑ روپے ہے۔ یورینیم ایک تیز تابکار عنصر ہے جو کینسر کے علاج اور ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہوتا ہے، اس سے پہلے دسمبر دو ہزار سولہ میں ریاست مہاراشٹرا سے نو کلوگرام یورینیم پکڑا گیا تھا۔