جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں سیاحوں کے مقبول مقام جزیرے لومبوک میں زلزلہ، عمارتیں زمین بوس ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
انڈونیشین جزیرے لومبوک میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین حکام نے متاثرہ علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔
BREAKING: Tsunami warning as 7.0 magnitude earthquake hits Bali in Indonesia. https://t.co/6QtD3QcfWO pic.twitter.com/tfetOhn7rg
— UK Breaking News (@breakma_uk) August 5, 2018
یاد رہے کہ جزیرے لومبوک پر دو ہفتوں کے دوران یہ دوسرا زلزلہ ہے جس سے شدید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
A magnitude 7.0 earthquake has struck Indonesia s Lombok region. It is the second earthquake in two weeks on the island.https://t.co/ze0MEPmHcE
— Twitter Moments (@TwitterMoments) August 5, 2018
واضح رہے کہ لومبوک انڈونیشیا کے معروف جزیرے بالی سے 40 کلو میٹر دور مشرق میں واقع ہے جہاں لوگ خوبصورت ساحل سمندر اور ہائیکنگ کے لیے دنیا بھر سے آتے ہیں۔