مونٹریال (دنیا نیوز ) کینیڈا اور سعودی عرب میں سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ریاض کے انسانی حقوق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
دارالحکومت مونٹرال میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کینیڈا ہمیشہ بھرپور انداز میں ہر سطح پر انسانی حقوق کے سوال پر بولتا رہے گا،
انہوں نے کہا کینیڈا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا، کینیڈا تسلیم کرتا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معاملے پر کافی کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا وزیر خارجہ کرسٹیا فریلینڈ نے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے بات چیت کی ہے تاکہ معاملے کو حل کیا جا سکے۔