نیویارک: (دنیا نیوز) شام کے لیے اقوام متحدہ کے کمشنر جان ایگے لینڈ نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں لاکھوں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے کمشنر جان ایگے لینڈ کا کہنا ہے کہ ادلب میں کسی ممکنہ جھڑپ کے سد باب کے لیے ترکی، روس اور ایران باہمی تعاون کی حالت میں ہونگے۔ ضرورت محسوس ہونے پر وہ ادلب سے نکلنے والے شہریوں کے لیے ترک سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
ایگے لینڈ نے کہا کہ ادلب میں اندازاً 4 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ انسان موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ قتل عام سے بچاؤ کے لیے سفارتی اور فوجی نمائندے کوئی سمجھوتہ طے کر لیں گے۔