امریکا : پولیس کا ٹی ایچ67 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، اہلکار زخمی

Last Updated On 23 August,2018 06:00 pm

آرکنساس: ( دنیا نیوز) امریکی ریاست آرکنساس میں پولیس ہیلی کاپٹر ٹیک آف کی کوشش کرتے ہوئے گر گیا، حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ ایک پولیس ٹریننگ سنٹر میں پیش آیا جہاں پائلٹ نے ہیلی کاپٹر اڑانے کی کوشش کی تو فضا میں بلند ہوتے ہوئے ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا رہا، پائلٹ نے اسے با حفاظت واپس اتارنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔

حکام کے مطابق پائلٹ انتہائی تجربہ کار تھا لیکن تیز ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹر قابو سے باہر ہو گیا۔