سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہر میں چھ نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ واقعہ کے خلاف شہریوں کا احتجاج، بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ادھر گورنر ستیہ پال نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس جب تک خود کو پاکستان سے الگ نہیں کرتی، مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بن کر مزید چھ کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔
گھر گھر تلاشی کی آڑ میں قابض فوج نے چار افراد کو ضلع اسلام آباد میں شہید کر دیا جبکہ مزید دو نوجوانوں کو مختلف پر تشدد کارروائیوں میں شہید کیا۔
واقعہ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب گورنر ستیہ پال ملک نے حریت قیادت سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حریت کانفرنس خود کو پاکستان سے الگ نہیں کرتی، کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔