نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں نئی دلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال پر ان کے دفتر کے باہر ایک شخص نے مرچوں سے حملہ کر دیا۔
حکام کے مطابق مرچیں پھینکنے والا شخص اروند کیجر یوال کے دفتر کے باہر بیٹھ کر انتظار کر رہا تھا، جیسے ہی کیجریوال دفتر سے باہر آئے اس نے مرچیں پھینک دیں۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت انیل کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انیل نامی شخص نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنا چاہتا تھا لیکن اس دوران ان کی عینک ٹوٹ گئی اور آنکھیں محفوظ رہیں۔
Watch: Chilli powder thrown at Delhi CM Arvind Kejriwal pic.twitter.com/xieyRYaJLU
— TOI Delhi (@TOIDelhi) November 20, 2018