واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور سعودی عرب کا اتحاد خطرے میں پڑ گیا، امریکی سینیٹرز نے یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کا فیصلہ کر لیا، سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں تریسٹھ سینیٹرز نے یمن جنگ میں امریکی امداد کی مخالفت کی۔
امریکی سعودی اتحاد کی کشتی ڈگمگانے لگی۔ یمن جنگ پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی، سینیٹرز کی بڑی تعداد نے سعودی قیادت میں ہونے والی یمن جنگ سے ہاتھ کھینچنے کا فیصلہ کر لیا۔
تریسٹھ سینیٹرز نے یمن جنگ میں امریکی امداد کی مخالفت جبکہ سینتیس نے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کئی سینیٹرز صحافی جمال خشوگی کے قتل پر امریکی صدر ٹرمپ کے ردعمل پر بھی نالاں ہیں۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےکہا ہے کہ سعودی عرب کےساتھ تعلقات میں بگاڑ امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے بڑی غلطی ہو گی۔