'بھارتی فوج نے 1989 سے ابتک 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا'

Last Updated On 10 December,2018 09:45 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جنوری انیس سو نواسی سے اب تک بھارتی فوج نے 95 ہزار دو سو اڑتیس کشمیریوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔۔ سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک لمبی داستان ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن نے ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری انیس سو نواسی سے اب تک 95 ہزار 238 کشمیریوں کو شہید کیا۔ گیارہ ہزار ایک سو سات خواتین کو حراساں کیا گیا جبکہ ایک لاکھ نو ہزار ایک سو اکانوے گھروں کو تباہ کیا۔

جولائی دو ہزار سولہ میں برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے آٹھ سو چھیالیس کشمیریوں کو شہید اور پچیس ہزار کو زخمی کر دیا۔