برسلز: (دنیا نیوز) بیلجئم میں ہزاروں افراد نے اقوامِ متحدہ کے مہاجرین پیکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
بیلجئم کے دارلحکومت برسلز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ لوگ اقوام متحدہ کے ساتھ تارکین وطن کو سہولیات دینے کے معاہدے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی، لوگوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ احتجاج کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔