پیرس: (دنیا نیوز) پیلی جیکٹ والے مظاہرین کے ہفتوں سے جاری احتجاج پر بالآخر فرانسیسی حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو ہی گیا۔
فرانسیسی وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ ییلو ویسٹ احتجاج کو ہینڈل کرنے میں حکومت نے کوتاہی سے کام لیا، ایڈورڈ فلپ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی عوام کا مؤقف نہ سن کر غلطی کی ہے۔ مہنگائی اور ٹیکس کے خلاف فرانسیسی عوام 17نومبر سے احتجاج کر رہے ہیں، جس میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔