کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کے خلاف یہ ایکشن ان کے مسلم مخالف بیان پر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 27 سالہ بیٹے یائر نیتن یاہو نے فلسطین میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے فیس بک سٹیٹس میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام مسلمان اسرائیل کو چھوڑ دیں کیونکہ یہ ان کا ملک ہے۔
مسلم مخالف بیان کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے جانے پر فیس بک انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے یائر نیتن یاہو کے اکاؤنٹ کو 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا اور متنازع سٹیٹس بھی فیس بک سے ہٹادیا۔