دہلی: (دنیا نیوز) ایڈوینچر یا بے قوفی کی انتہا، بھارت میں پی ایچ ڈی اسکالر نوجوان بغیر کسی حفاظتی سامان کے پہاڑی پر چڑھنے کی کوشش میں جان گنوا بیٹھا۔
دہلی کی جے این یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی کا طالب علم خالی ہاتھ پہاڑ پر چڑھنے کے شوق میں گر کر جا ن گنوا بیٹھا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بغیر کسی تربیت اور حفاظتی سامان کے پہاڑی پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا دوست اسے تنبیہ کرتا ہے کہ وہ کیسے اوپر تک جائے گا، اس اثنا میں اس کا ہاتھ پھسلتا ہے اور وہ گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔