قندھار: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے قندھار میں دہشت گردوں نے ملٹری بیس پر حملہ کر دیا۔ حملے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ملٹری بیس کے قریب سرنگ کھودی اور اندر داخل ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔ کئی دہشتگرد بھی سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔