واشنگٹن: (دنیا نیوز) سینیٹر مِٹ رومنی کی جانب سے ٹرمپ کو صدارت کیلئے ناموزوں قرار دیے جانے پر امریکی صدر بھی میدان میں آ گئے۔ ٹویٹ کیا کہ رومنی کو بارڈر سیکیورٹی اور دیگر کاموں میں مدد کرنے کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
امریکی صدر کی پالیسیوں پر اپنے بھی نالاں، ریپبلکن پارٹی کے سابق صدراتی امیدوار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ صدارت کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے اہلیت ثابت نہیں کر پائے۔
مِٹ رومنی کی جانب سے تنقید پر امریکی صدر نے ٹویٹ کی کہ رومنی کو بارڈر سیکیورٹی اور دیگر کاموں میں مدد کرنے کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور تمام ریپبلیکنز کے لیے خوش ہونا چاہیے۔
مِٹ رومنی نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں مایوسی پھیلانے کا باعث بنے ہیں۔