واشنگٹن: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش گاہ، وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
دنیا بھر میں کشمیری بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، واشنگٹن کے میٹرو ایریا میں بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظا ہرے میں بھارتی حکومت اورقابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے۔