سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں پلوامہ حملے کی آڑ میں میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی ہٹا دی گئی۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سیکیورٹی مانگی ہی نہیں تھی، یکیورٹی واپس لینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پلوامہ حملے پر مودی سرکار کی دھماچوکڑیاں جاری، مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کودی گئی سیکیورٹی واپس، دیگر تمام حکومتی سہولیات بھی واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن پانچ حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، ان میں میر واعظ عمر فاروق،عبدالغنی بٹ، بلال لون، ہاشم قریشی اور شبیر شاہ شامل ہیں۔
ادھر آل پارٹیزحریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ حریت رہنماؤں کو بھارتی سیکیورٹی کی ضرورت ہے نہ ہی کبھی انہوں نے سیکیورٹی مانگی تھی۔