تیرانہ: (دنیا نیوز) البانیا میں اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے وزیراعظم ہاؤس پر دھاوا بول دیا، بعدازں پولیس نے آنسو گیس اور stun grenades پھینک کر مظاہرین کو منتشر کیا۔
البانیا کے دارالحکومت Tiranaمیں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعت کے ہزاروں ارکان حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور stun گرنینڈز پھینکے۔
گزشتہ ہفتے بھی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنما نے وزیر اعظم کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی۔ دارالحکومت ترانہ میں ہائی وے کی تعمیر کے منصوبے میں بدعنوانی کے الزام پر وزیر اعظم ایڈی راما کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔