سری نگر: (دنیا نیوز) پلواما حملے کے بعد بھارتی انتہاپسندوں کے جموں اور دیگر ریاستوں میں کشمیریوں پر حملوں کے خلاف وادی میں آ ج مکمل ہڑتال ہے۔
پلواما حملے کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے کشمیریوں پر حملے کرنا شروع کر دیئے۔ جموں اور دیگر ریاستوں میں مسلمانوں کی دکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
بھارتی غنڈہ گردی کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ حریت قیادت کی کال پر وادی میں کاروبار زندگی مکمل بند ہے۔ پلواما حملے کے بعد بھارتی شہریوں کی جانب سے ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔