سری نگر: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت ہر بات میں پاکستان کا نام لینے کا جنون چھوڑ دے اور اپنے گھر کو ٹھیک کرنے پر توجہ دے، جموں کشمیر میں خون خرابے کی وجہ بھارتی حکومت کا کشمیر کی طرف نا مناسب رویہ ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی بھی بھارتی جنونیت کے خلاف بول پڑیں، اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر چیز میں پاکستان کو گھسیٹنے کی بجائے اپنے گھر کو درست کرنے پر توجہ دے۔
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ صرف تب بند ہو گا جب بھارتی حکومت کشمیر سے متعلق اپنے رویہ میں بہتری لائے گی، ورنہ موجودہ رویہ صورتحال کو مزید خراب کرے گا اور قوم کو مزید تقسیم کر دے گا۔
اس سے پہلے نوجوت سنگھ سدھو اور فاروق عبداللہ نے بھی کہا تھا کہ بھارت کا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے والا رویہ درست نہیں ہے۔