سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں کرفیو اور خوف و ہراس کے ماحول کے باوجوس ہزاروں افراد شہید کشمیریوں کے جنازوں میں شرکت کے لیے باہر نکل آئے، جبکہ بھارتی ریاست ہریانہ میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی دکانیں زبردستی بند کروادی گئیں اور جن کشمیریوں کی دکانیں کرائے پر تھیں انہیں بھی خالی کروالیا گیا ہے۔
کشمیریوں کا بھارتی ظلم کے آگے نہ جھکنے کا عزم، پلوامہ میں کرفیو اورخوف و ہراس کے ماحول میں بھی ہزاروں افراد بھارتی فوج کےہاتھوں شہید کیے گئے جوانوں کے جنازوں میں شرکت کے لیے نکل آئے۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسندوں نے،، سو سے زائد کشمیریوں کی دکانوں کو زبر دستی بند کروا دیا اور جن کشمیری تاجروں کی دکانیں کرائے پر تھیں انہیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری طرف 300 سے زائد کشمیری طلبہ جو بھارت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے، اپنےگھر لوٹنے پر مجبور ہو گئے، کشمیری طلبہ کو انتہاء پسندوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔