سری نگر: (دنیا نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیریوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا, بالی وڈ اداکار کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ مبوضہ وادی میں فوری رائے شماری کرائی جائے, بھارتی حکومت کس بات سے خوفزدہ ہے.
بالی وڈ اداکار کمل ہاسن نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں فوری رائے شماری کرائی جائے۔ لوگوں کو بولنے دیا جائے۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کشمیر میں اب تک رائے شماری کیوں نہیں کروائی گئی۔ مودی سرکار آخر کس بات سے ٖڈرتی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کشمیریوں کی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے۔ جموں، اتراکھنڈ، ہریانہ اور بہار میں کشمیری طلبا اورتاجروں پرحملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ سابق کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھی سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ بھارت ہر معاملے میں پاکستان کو گھسیٹنے کی بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے ورنہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔