بھارت آئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

Last Updated On 19 February,2019 07:27 pm

راجھستان: (دنیا نیوز) بھارتی انتہاپسند پاکستان دشمنی میں اندھے ہو گئے۔ راجستھان کے ضلع Bikaner کی انتظامیہ نے ریاست میں آئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

مقامی انتظامیہ نے بھارتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں کو ملازمت نہ دیں اور پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار ی تعلق بھی قائم نہ کریں۔

ادھر بھارتی انتہا پسند اپنے ہی اسٹارز کے خلاف ہو گئے۔ بھارت کو ٹینس کے میدان میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلانے والی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دے کر برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ادھر کامیڈین کپل شرما سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے۔ کپل کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو سے نکالنے سے مسئلہ حل ہو جاتا تو وہ خود ہی شو چھوڑ دیتے۔

بالی وڈاداکاراکشے کمار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔