ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی جن میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا.
ڈھاکا کے تاریخ علاقے چک بازار میں رہائشی عمارت کو جزوی طور پر کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، آگ نے قریبی چار عمارتوں کو بھی لپیٹ لیا۔
حکام کے مطابق آگ گیس کے سلنڈر سے لگی جس کے بعد اس نے مختلف کیمیکلز کا ذخیرہ رکھنے والی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تنگ راستوں کی وجہ سے درجنوں افراد عمارت میں پھنس گئے۔ حکام نے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔