نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں بی جے پی کا نیا ڈرامہ، خواتین ووٹرز کو لبھانے کے لیے فوجی حملے کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں متعارف کروا دیں۔
لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کا واحد ایجنڈا پاک بھارت تنازعے کو الیکشن کےدوران کیش کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بینرز میں فوجی تصاویر کے استعمال پر پابندی لگائی تو بی جے پی نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
خواتین ووٹرز کو لبھانے کے لیے فوجیوں کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں متعارف کرا دیں۔ راجستھان کی دکانوں میں ہر جگہ مودی اور بالا کوٹ حملے کے ساتھ تصاویر والی ساڑھیوں کی بھرمار ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان انتخابات میں فتح کے لیے بی جے پی کی اہم چھ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں مودی سرکار کی جماعت کا ووٹ بینک باقی ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔