ہرارے: (دنیا نیوز) افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی سے مرنے والوں کی تعداد 120 ہو گئی۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سمندری طوفان ایڈائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں بڑا علاقہ زیرآب آ گیا ہے۔ طوفان سے کئی علاقوں میں شدید بارشیں بھی ہوئیں جس کے باعث پانی نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
لوگوں کو خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، آمدورفت کے راستے مسدود ہونے کے سبب امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔