نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مسجد کا دورہ کیا، لواحقین کیساتھ اظہاریکجہتی

Last Updated On 17 March,2019 09:54 am

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مسجد کا دورہ کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔ والنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گن کے متعلق قوانین جلد تبدیل کیے جائیں گے جن کا تفصیلی جائزہ کابینہ پیر کو لے گی۔

والنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے کہا کہ مساجد پر حملے کے بعد گن قوانین ضرور تبدیل ہوں گے جن کا تفصیلی جائزہ کابینہ پیر کو لے گی، ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور آسٹریلوی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے پہلے مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے پھول رکھ کر جاں بحق افراد کو یاد کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ دیگر مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں لواحقین کے ساتھ افسوس کے لیے مسجد آ رہے ہیں۔