بھارتی دفاعی بجٹ 3.1 فیصد اضافے کے بعد 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Last Updated On 30 April,2019 10:13 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت نے 3.1 فیصد اضافے کے ساتھ دفاعی بجٹ چھیاسٹھ ارب ڈالر تک بڑھا لیا۔ سٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا میں چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔ وہ لڑاکا طیاروں، جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، آلٹری گنز اور بھاری ہتھیاروں پر بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔

سب بڑی جمہوریت کا دعویٰ اور حقیقت میں دنیا کی سب سے بڑی جھونپڑ پٹی، بھارت میں کروڑوں افراد چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھا پاتے ہیں لیکن بھارت غریبوں پر خرچ کرنے کی بجائے مسلسل دفاعی بجٹ میں اضافہ کیے جا رہا ہے۔

سٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت نے تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ دفاعی بجٹ چھاسٹھ ارب ڈالر کر لیا جس کے بعد بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا میں چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔ دنیا کے کل دفاعی بجٹ میں بھارت کا حصہ تین اعشاریہ سات فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت لڑاکا طیاروں، جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، آلٹری گنز اور بھاری ہتھیاروں پر بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کا دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔