انڈونیشیا کا ملک کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 30 April,2019 10:28 am

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی حکومت نے ملک کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انڈونیشیا کے وزیر منصوبہ بندی بیم بینگ روڈجو نیگرو کے مطابق صدر جوکو ودودو نے دارالحکومت جکارتہ سے کسی اور شہر منتقل کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

نیا دارالحکومت کہاں ہوگا یہ فی الحال طے نہیں ہوا تاہم رپورٹس کے مطابق جریزہ بورنیو پر واقع شہر پالانگ کارایا کو دارالحکومت بنائے جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

دارالحکومت کی تبدیلی کا اعلان صدر جوکو ودودو نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے بعد کیا ہے تاہم انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 22 مئی کو کیا جائے گا۔