میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین میں 4 سال سے کم عرصے کے دوران تیسرے پارلیمانی انتخابات میں ملک کے سوشلسٹ وزیراعظم کامیاب ہوگئے تاہم حکومت کے لیے عددی تعداد نہ ہونے سے سیاسی مستقبل بے یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرکزی بائیں بازوں کی سوشلسٹ پارٹی نے دوبارہ ہونے والے انتخابات میں تقریباً 29 فیصد ووٹ حاصل کیے اور حکومت بنانیکی کوشش کرے گی جو یورپی یونین میں سوشلسٹ حکومتوں کے صرف ایک مٹھی برابر ہوگی۔
تاہم سپین کے پارلیمنٹ میں ڈپٹی کانگریس کی 350 نشستوں میں سے سوشلسٹ پارٹی 124 نشستیں حاصل کرسکی ہے اور اسے قانون سازی کے لیے دیگر چھوٹی حریف جماعتوں کی حمایت کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے۔