استبنول: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا۔ مسجد پر کام کا آغاز 2013ء کے دوران کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد میں 63 ہزار افراد کے ایک ساتھ نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ اس سے قبل ترکی کی سب سے بڑی مسجد میں 28 ہزار 500 افراد نماز پڑھ سکتے تھے جو مسجد 1998 میں تعمیر کی گئی تھی۔
مسجد کے افتتاح کے بعد صدر رجب طیب اردگان نے دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل کرنا جہاد نہیں دہشتگردی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسجدوں اور چرچز پر حملہ کرنے والے چھوٹے سوچ رکھتے ہیں۔ انہیں صرف دہشتگرد کہوں گا۔