انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے بحیرہ ایجیئن، بحیرہ روم اوربحیرہ اسود میں اب تک کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق سی وولف نامی ان مشقوں میں 26 ہزار فوجی، ایک سو سے زائد بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس میں بری، فضائیہ اور بحریہ کے دستے آپس میں اپنے تعاون کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ رواں برس کے دوران ترک فوج کی دوسری بڑی مشقیں ہیں۔