بھارت میں مقیم مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں: واشنگٹن پوسٹ

Last Updated On 16 May,2019 11:39 am

واشنگٹن(ویب ڈیسک) واشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولر بھارت کا مسلمانوں سے متعلق اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کو درپیش مسائل سے پردہ اٹھا دیا۔

اخبارکے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کو کاروبار اورعبادت کرنے کے حق سے محروم کرنے کے بعد جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق گائے کے تحفظ کے نام پر بھی انتہا پسند ہندو بے لگام ہیں، گوشت کا کاروبارمسلمانوں کیلئے ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ دکانیں زبردستی بند کرانا اورگوشت لے جانے کے شبے میں مسلمانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔

اخبار میں مزید لکھا کہ بھارت میں مقیم مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں نے رواں انتخابی عمل پرگہری نظررکھی ہوئی ہے جبکہ مودی کے دوبارہ اقتدارمیں آنے کی صورت میں مسلمانوں کیلئے انتہا پسند بھارت میں رہنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔