پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں پیلی جیکٹ والے مظاہرین اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
فرانسیسی عوام حکومتی پالیسیوں کے خلاف ڈٹ گئے۔ پیلی جیکٹس پہنے مظاہرین اپنے حق کے لیے اکتیسیوں ہفتے بھی سراپا احتجاج ہیں۔
عوامی احتجاج سے پریشان میکرون حکومت نے چند روز قبل اصلاحات کا ایک اور پیکج متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا جس میں 2020ء تک ٹیکسوں میں 24 ارب ڈالر کی کمی کا وعدہ کیا گیا۔
فرانسیسی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمت بڑھانے اور کاروباری افراد کو فائدہ دینے والی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام گزشتہ سال سترہ نومبر سے احتجاج کر رہے ہیں۔