واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پاک بھارت کرتار پور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ یقیناً ایک اچھی خبر ہے، امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جن سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو۔
مورگن اورٹیگس نے کہا وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، ان سے تفصیلی بات ہوگی۔ اس دوران افغان خاتون صحافی نے پاکستان مخالف سوال کی کوشش کی، مطلب کا جواب نہ ملنے پر خاتون صحافی کانفرنس ہال سے چلی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے برما کی ملٹری لیڈر شپ کے خلاف ایکشن لیا، میانمر کے آرمی چیف اور دیگر 4 جرنیل کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں کردار ہے، امریکا نے ان کا ملک میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔