ٹرمپ کا نسل پرستانہ بیان ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش، کانگریس خواتین

Last Updated On 16 July,2019 12:58 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان پر امریکی کانگریس خواتین نے کہا ہے کہ یہ صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

واشنگٹن میں کانگریس خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان تارکین وطن، ہیلتھ کیئر اور ٹیکس کے حوالے سے ان کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ رکن خواتین نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کی بات کو سنجیدہ نہ لیں۔

امریکی صدر نے ٹویٹ میں غیر سفید فام کانگریس خواتین کو امریکا چھوڑنے کا پیغٖام دیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔