برطانوی آئل ٹینکر کیخلاف کارروائی، روس نے ایرانی اقدام قانونی قرار دیدیا

Last Updated On 02 August,2019 05:29 am

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے برطانوی آئل ٹینکر کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کارروائی کو قانونی قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی حمایت کر دی۔

رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر کو روکنے سے متعلق ایران کی دلیل درست ہے اس لئے ایران کا اقدام غیر قانونی نہیں رہا۔

سرگئی ریابکوف نے ایرانی ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں کو اس بین الاقوامی معاہدے پر کاربند رہنے کی بھی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ اپنے اس عزم میں کاربند ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکہ اس معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدہ ہو چکا ہے تاہم برطانیہ، فرانس، چین سمیت یورپی طاقتیں اس معاہدے پر تاحال کاربند ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرانی صورت حال پیدا کرتے ہوئے اپنی پوزیشن بتانے کا سسٹم بند کرنے اور تیل کا کچرا سمندر میں پھینکنے کے سبب برطانیہ کا آئل ٹینکر روک لیا تھا۔
 

Advertisement