نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی۔ ایس جے شنکر نے کہا مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان کےساتھ ہوگی۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کی کہ ان کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بات چیت ہوئی ہے جس پر انہیں پیغام دے دیا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی بھی بات چیت صرف پاکستان سے ہوگی، یہ دو طرفہ معاملہ ہے، کسی کی ثالثی قبول نہیں۔
Have conveyed to American counterpart @SecPompeo this morning in clear terms that any discussion on Kashmir, if at all warranted, will only be with Pakistan and only bilaterally.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) August 2, 2019
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔