قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نیشنل کینسرانسٹی ٹیوٹ کے باہر دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق نشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر مخالف سمت سے آنے والی کار میں سوار خود کش حملہ آور نے تین گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں ہر طرف دھواں پھیل گیا جبکہ 17 افراد موقع پر جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔