لاؤس: (ویب ڈیسک) لاؤس میں ایک بس حادثے کے دوران 13 چینی سیاح ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت کے لیے لاؤس جاتی ہے، آج لاؤس میں ایک حادثے کے دوران 13 چینی سیاح زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، سیاحوں کی بس پر کل 44 چینی شہری سوار تھے۔
یہ لاؤس کے دارالحکومت ویژین تیان سے ملک کے شمالی سیاحتی قصبے لوآنگ پرابانگ کی جانب سفر میں تھی۔ حادثے میں 31 چینی شہری زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بس چلانے والے اور ان کی رہنمائی والے معمولی زخمی ہوئے ہیں، چینی کی پیپلز لبریشن آرمی شہریوں کو طبی امداد کے لیے پہنچ گئی ہے، لوکل گورنمنٹ کیساتھ مل کر اپنے شہریوں کو مکمل طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معمولی زخمیوں ہونے والوں کو ہوٹل منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ لاکھوں چینی سیاح ہر سال ویتنام، لاؤس اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی سیاحت کو جاتے ہیں۔