اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دورۂ چین سے متعلق بات چیت کی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ چین سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی حمایت کرینگے۔