لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے
تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے گزشتہ روز 6 نئے مرکزی عہدیدار مقرر کئے ، تحریک انصاف کے سیکرٹر ی جنرل عامر کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق ڈاکٹر شاہد ضیا مرکزی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،اعجاز رفیع بٹ مرکزی سیکرٹری جنرل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ، حبیب اورکزئی مرکزی سنٹرل ویلفیئر ، سید محمد حبیب عفانی مرکزی سیکرٹری مذہبی امور ، آفتاب صدیقی اور شفقت کو جوائنٹ سیکرٹری سندھ مقرر کردیا گیا ۔