لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ سمجھتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
برس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دو طرفہ مسئلہ سمجھتا ہے۔ پاکستان بھارت کو کشمیر کا مسئلہ تیسرے فریق کے بغیر حل کرنا چاہیے۔