کشمیر کے پورے قضیے کی نوعیت تبدیل کر دی گئی، مولانا فضل الرحمان

Last Updated On 19 August,2019 10:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورے قضیے کی نوعیت تبدیل کر دی گئی، عمران خان نے کہا تھا مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا، انھیں یقین تھا کہ مسئلہ کشمیر کا یہی حل ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب متفق ہیں کہ ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی معیشت نچلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ملک کے اندر قومی یکجہتی کا فقدان ہے۔ تاجر برادری پر ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر موجودہ حکمرانوں کو کشمیر فروخت قرار دیتے ہیں۔ حکومت نے کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔ کل تک ہم سوچ رہے تھے کہ سری نگر کیسے حاصل کرنا ہے؟ آج سوچ رہے ہیں مظفر آباد کو کیسے بچانا ہے؟

ہم اسلام آباد متحدہ طور پر آئیں گے اور حکومت کے تابوت پر آخری کیل ٹھونکیں گے۔ رہبر کمیٹی ایک ہفتے کے اندر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرے گی جبکہ اس کا اجلاس 26 اگست کو ہوگا۔ 29 اگست کو دوبارہ اے پی سی بلائے جائے گی۔
 

Advertisement