سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے رہائی کے لیے حکومتی شرائط ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو خاموش رہنے کی شرط پر رہا کرنے کی پیشکش کی۔
گورنر نے کہا کہ اگر عوام کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف نہ اکسائیں تو انہیں گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
تاہم مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ نے واضح الفاظ میں حکومتی پیشکش مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ دونوں رہنما پانچ اگست سے زیر حراست ہیں۔