بھارتی فوج کے مظالم، یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر آج اٹھایا جائے گا

Last Updated On 02 September,2019 10:07 am

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر آج اٹھایا جائے گا، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے جس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔

کشمیر کونسل یورپ کے چیئر مین علی رضا سید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجلاس کے ایجنڈے پر آنا بڑا اقدام ہے، یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہونگے جو آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں موجود پاکستانی آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔