ہیوسٹن: (دنیا نیوز) ہیوسٹن میں بھارتی ہٹلر کا آج جلسہ ہے جس کے خلاف پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی پرامن احتجاج کریں گے، مودی کےمظالم کے خلاف ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے، مظاہرین کو آرجی سٹیڈیم کے سامنے لانے کیلئے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
ہیوسٹن میں مودی کے جلسے کے موقع پر احتجاج کی تیاریاں، احتجاج میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے، مظاہرین کی آمد جاری ہے، آرجی سٹیڈیم کے سامنے لانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کےخلاف کینیڈا اورجنوبی افریقہ میں بھی مظاہرے ہوئے، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان قونصل خانے میں کشمیر آور منایا گیا۔
ڈبلن میں بھارتی قونصل خانے کے باہرمظاہرہ کیاگیا، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے پر مجبور کیا جائے۔