نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت ترکی اور ملا ئشیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر تلملا اٹھا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ترکی اور ملا ئشیا مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں مزید کوئی بیان جاری نہ کر یں یہ ہمارے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔
بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔