میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں منشیات فروشوں کے گروہ کے سربراہ جوکوئین "ال چیپو" کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
میکسیکو کی سیکورٹی فورسز نے "ال چیپو" کے بیٹے کو گرفتار کر لیا، اوویدیو گزمن کی گرفتاری کے بعد منشیات فروشوں اورسیکورٹی فورسز نے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، شرپسندوں نے بسوں اور ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی جسے فائر بریگیڈ نے بعد ازاں بجھا دیا۔
ال چیپو کو عمر قید سنائی گئی ہے جس کےبعد اس کا بیس سالہ بیٹا، باپ کی جگہ سنبھال رہا تھا، مقامی میڈیا کے مطابق اوویدیو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔